گیس کی بندش کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے-اہلسنت والجماعت
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اہلسنت و الجماعت کے مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی ، علامہ ربنواز حنفی اور تاج حنفی نے کہا ہے کہ گیس کی مصنوعی بندش نے پورے سندھ کو متاثر کردیا۔وزیراعظم عمران خان کا بحران پر کمیٹی بنانے کا اعلان خوش آئندہے۔ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرکے کروڑوں عوام کی فوری دادرسی کی جائے۔اعلامیے میں مرکزی صدر نے کہا کہ بحران ختم کرنے کے لیے سندھ حکومت کے الٹی میٹم کی حمایت کرتے ہیں۔