جرائم کے خاتمے کیلئے عوام پولیس سے تعاون کریں- بھٹائی کالونی میں کھلی کچہری
کراچی (پ ر) تحریک انصاف پی ایس97کے سینئر نائب صدر عارف عباسی نے کہاکہ پولیس کچہری کا انعقاد عوام سے رابطے کا بہترین ذریعہ ہے۔ عوام اور پولیس کی دوریاں ختم ہوگی اور عوام کا پولیس پراعتماد بحال ہوگا۔ جرائم کے خاتمے کیلئے عوام پولیس سے تعاون کریں۔ وہ بھٹائی کالونی میں پولیس کی کھلی کچہری سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ڈی ایس پی چوہدری ارشاد اور ایس ایچ او ابراہیم حیدری کی کھلی کچہری میں موجودگی عوام دوستی کا ثبوت ہے۔ دریں اثنا ایم اپی اے راجہ محمد اظہر کے ہمراہ مقامی پارک کا دورہ کیا۔ راجہ محمد اظہر نے مقامی انتظامیہ سے رابطہ کرکے علاقائی اور عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔