امت کے کارکن وقار کو صدمہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)روزنامہ امت کراچی کے کارکن وقار احمد کے والد عبدالغفار کا انتقال ہوگیا۔وہ کافی عرصے عارضہ قلب میں مبتلا تھے اور گزشتہ روز انتقال کرگئے۔ان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کی گئی۔ ادارہ امت نے وقار سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی ہے ۔