ماجو میں طلبہ کیلئے اوپن سیشن آج ہوگا
کراچی (بزنس رپورٹر) محمد علی جناح یونیورسٹی (ماجو) کراچی کے نئے سیمسٹر اسپرنگ 2019کیلئے جاری داخلوں کے سلسلے میں آج جمعہ یونیورسٹی کمپس میں اوپن ہاؤس سیشن 3 بجے دن سے شام7 بجے تک ہوگا۔ جس کے دوران ڈین، شعبہ جاتی سربراہان اور سنیئر اساتذہ طلبہ اور ان کے والدین کو تعلیمی پروگراموں سے آگاہ کریں گے۔ یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹرز بیر شیخ بھی اس دوران پر موجود رہیں گے۔