انسداد منشیات سے متعلق امور پر غور کیلئے چینی وفد کا دورہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)چین کے6 رکنی اعلیٰ سطحی وفد نے اے این ایف ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔دورہ کا بنیادی مقصد انسداد منشیات سے متعلق امور پر غور کرنا اور اس سلسلے میں باہمی تجربات سے استفادہ کرنا تھا۔چینی وفد کی قیادت چینی نیشنل نارکوٹکس کنٹرول کمیشن (این این سی سی) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مِن تیانشی نے کی، جبکہ پاکستان کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل محمد عارف ملک نے قیادت کی۔چینی وفد کو پاکستان اور اے این ایف کے خطے میں انسدادِ منشیات کی غرض سے کئے جانے والے خصوصی اقدامات اور کارکردگی سے آگاہ کیا گیا، جسے مہمان وفد نے سراہا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا، تاکہ خفیہ معلومات کے تبادلے کو مزید فعال بنایا جاسکے۔ ملاقات میں افغانستان میں منشیات کی بڑھتی ہوئی پیداوار اور اس کے پاکستان اور چین پر اثرات کے حوالے سے بھی غور و فکر کیا گیا۔