لاہور کی صوبائی نشست 700 ووٹ سے تحریک انصاف نے جیت لی

0

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے ن لیگ کی نشست چھین لی، پی پی 168 لاہور کے ضمنی الیکشن میں حکمران جماعت کے اسد کھوکھر نے ن لیگ کے رانا خالد کو شکست دے دی، عام انتخابات میں یہ نشست خواجہ سعد رفیق نے جیتی تھی۔ تفصیلات کے مطابق پی پی 168 لاہور ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ ختم ہونے کے بعدآرٹی ایس سسٹم کے تحت موصول ہونے والے تمام83 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں تحریک انصاف کے اسد کھوکھر کو برتری حاصل ہے۔پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہی۔ یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہونے پر خالی کی تھی۔ پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 لاہور کے لئے کل 11 امیدوار میدان میں اترے تاہم اصل مقابلہ پی ٹی آئی کے ملک اسد علی کھوکھر اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا خالد محمود قادری کے درمیان تھا۔جبکہ پیپلز پارٹی نے اس نشست پر مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کر رکھا تھا۔ الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق حلقے کے ایک لاکھ 26 ہزار 912 ووٹرز کی آسانی کیلئے 83 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ۔تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج موصول ہو چکے ہیں۔ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے اسد کھوکھر 17579ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرکے فتح حاصل کر چکے ہیں۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا خالد قادری 16892 ووٹ حاصل کر پائے۔ پی پی 168 لاہور کے ضمنی الیکشن کے نتائج کو ن لیگ کو بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ کامیابی کے بعد ملک اسد کھوکھر کا کہنا ہے کہ اُن کی کامیابی وزیراعظم عمران خان اور حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے، وہ وقت دور نہیں جب پورے لاہور سے پی ٹی آئی کامیاب ہو گی۔انہوں نے کہا کہ وہ ن لیگ کے ووٹ خریدنے کے الزام کی مذمت کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More