مولانا سمیع الحق کے قا تلو ں کی گر فتا ری اولین تر جیح ہے-حا مد الحق
اسلا م آبا د (مر زا عبدالقدوس)جے یو آئی(س)کے قا ئمقام امیر مو لانا حا مد الحق نے کہا ہے کہ ان کے شہید والد مولانا سمیع الحق کے قا تلو ں کی گر فتا ری ان کی اولین تر جیح ہے۔مولانا سمیع الحق شہید کے سیکرٹری احمد شا ہ کی گر فتا ری پو لیس نے اپنی مرضی سے کی ہے۔ ہم اس میں رکا وٹ نہیں بنے اور نہ ہی پولیس نے ہم سے مشورہ کر کے ایسا کیا ہے ۔پا رلیمنٹ ہا ئو س میں گفتگو کرتے ہوئے مو لانا حا مد الحق نے کہا کہ کچھ حلقو ں نے یہ تا ثر دینے کی کو شش کی کہ شا ید جا معہ حقا نیہ یا ہما را خا ندان احمد شا ہ کی گر فتار ی میں رکا وٹ بن رہا ہے۔ایسا ہر گز نہیں ہےالبتہ مفتیا ن کر ام کا ما ضی میں بھی یہ مو قف رہا ہے اور اب بھی انہوں نے ہی فتویٰ دیا کہ کسی شخص کی موت کےبعد اس کا پوسٹ مارٹم کر نا میت کی توہین اور انسا نی اخلاقیا ت کے منا فی ہے اس لیے ہم نے اس کی مخا لفت کی اور ہماری اس رائے یا مفتیان کر ام کے فتوے کو ایک شخصیت یا ذات کی حد تک منسوب کر نا منا سب نہیں ۔مولانا حا مد لحق نے کہا کہ ہم اب بھی کو شش کر رہے ہیں اور انتظا میہ پر دبا ئو بھی ڈال رہے ہیں اور پر امید ہیں کہ مو لانا سمیع الحق شہید کے قا تل بے نقا ب ہوں گے۔