پی ایس ایل کے 8 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے-شیڈول جاری

0

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا جس کے مطابق ایونٹ کے 8 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ پی ایس ایل 4 کی افتتاحی تقریب 14 فروری کو دبئی میں ہوگی جس کے بعد ایونٹ کا باقاعدہ آغاز دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے 8 میچز پاکستان میں ہوں گے، شیڈول کے مطابق 3 میچز لاہور اور فائنل سمیت 5 میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ متحدہ عرب امارات کے بعد پاکستان میں پہلا میچ 7 مارچ کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ 9 مارچ کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں لاہور میں مدمقابل ہوں گی۔ دس مارچ کو دو میچز کھیلے جائیں گے، کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈر ایٹرز کا مقابلہ کراچی اور لاہور قلندرز اور چھٹی ٹیم نیشنل اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More