لنڈی کوتل چھائونی بازار میں فائرنگ سے 1قتل
خیبر(نمائندہ امت)لنڈی کوتل چھائونی بازار میں فائرنگ سے ایک شخص قتل – تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل بازار میں مبینہ طورپر فائرنگ سے مقامی شخص سنگین خان بحق ہوگیا ذرائع نے بتایا کہ واقعہ لنڈی کوتل چھائونی کے کابل گیٹ کے سامنے پیش آیا جہاں پر مسلح شخص نے خودکار ہتھیار کے ذریعے سنگین خان ساکن خوگہ خیل لنڈی کوتل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا واقعہ کے بعد لیوی فورس کے کمانڈر نیک عمل آفریدی اور ان کے ساتھیوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم سمیع اللہ کو حراست میں لے کر حوالات منتقل کردیا ہے جہاں پر اس سے تفتیش جاری ہے۔