اینگرو کی ای ٹی پی ایل میں ڈچ رائل ووپاک کیساتھ 29فیصد شیئرہولڈنگ کی ڈیل مکمل
کراچی(بزنس رپورٹر)اینگرو کارپوریشن نے ہالینڈ کی کمپنی رائل ووپاک کو ایلنجی ٹرمینل پاکستان لمیٹڈ کے 29فیصد شیئرزفروخت کرنے کی ڈیل مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ معاہدے کے تحت اینگرو کارپوریشن نے 24فیصد اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن نے 5فیصد شیئرز ووپاک ایل این جی ہولڈنگ کوفروخت کئے ہیں۔ معاہدے سے مجموعی طورپر 31.4ملین ڈالر کی براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ اس موقع پر اینگرو کے سی ای او غیاث خان اور سی ای او رائل ووپاک ایلکوہکیسٹرا نے کہاکہ معاہدے سے ہمیں خوشی ہورہی ہے۔