وزیر بلدیات سے آل کراچی پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کے وفد کی ملاقات

0

کراچی(پ ر)وزیربلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ رہائشی علاقوں میں قائم اسکولز کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے، نہ ہی ایسے اسکولزبند یا سیل کرنے سے متعلق سندھ حکومت کاکوئی منصوبہ ہے۔رہائشی علاقوں میں قائم اسکولز میں زیر تعلیم بچوں کامستقبل برباد نہیں ہونے دیں گے۔یہ بات انہوں نے آل پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنزایکشن کمیٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ وفد نے وزیربلدیات سے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اورٹریڈ لائسنس سے متعلق خدشات سے آگاہ کیا۔وزیربلدیات نے وفد کوٹریڈ لائسنس نہ لینے کی یقین دہانی کرائی۔ وفد میں سیدشہزاد اختر،سید حیدر علی،سید طارق شاہ، شرف الزماں و دیگر شامل تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More