گورنر سندھ عمران اسماعیل سے روسی سفیر- وزیر پیٹرولیم کی ملاقاتیں

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے روس کے سفیر نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر روس کے قونصل جنرل بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ اور روس کے سفیر نے باہمی مفادات خاص طور پر معیشت، تجارت اور فنانس میں شراکت داری سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان روس سے اقتصادی تعاون بڑھانے کا خواہش مند ہے۔ روس کے سفیر نے کہاکہ پاکستان توانائی کے بحران سمیت ملک کے اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے۔ دریں اثنا گورنر سندھ سے وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے ملاقات کی۔ ملاقا ت میں گیس سپلائی کے مسائل سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے بتایاکہ موجودہ گیس کی قلت پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More