کھیل انسان کو نظم و ضبط سکھاتے ہیں- ذوالفقار عباس بخاری

0

اسلام آباد (امت نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ کھیل انسان کو نظم و ضط سکھا تا ہے، جب آپ ساری زندگی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہیں توایک دن عمران خان کی طرح وزیر اعظم بھی بن سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے او پی ایف گرلز کالج ایف ایٹ میں سالانہ سپورٹس ڈے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے لیے سب سے بڑی مثال ہمارے وزیر اعظم عمران خان ہیں جنہوں نے مسلسل جدو جہد سے ہر میدان میں اپنا منفردٰ مقام بنایا اور سیاست میں 22 سال کی جدوجہد کے بعد آج ہمارے ملک کے بڑے لیڈر ہیں۔ انہوں نے غیر نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے زور دیتے ہوئے کہا کہ بچیوں کو کھیلوں کے میدان میں آگے آنا چاہیے، لڑکیوں کا کھیل میں آگے آنا ترقی یافتہ پاکستان کی مثال ہے ۔علاقائی رنگوں کے ذریعے بچوں نے اصل پاکستان کا رنگ دکھایا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے اوپی ایف کالج بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More