این آر او مانگنے والوں کا نام پارلیمینٹ میں بتائوںگا-مرادسعید
راولپنڈی (نمائندہ امت) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ این آر او مانگنے والوں کے نام پارلیمینٹ میں بتاوں گا، پچھلی حکومت نے پل اور سڑک بناتے ہوے بے دھڑک پیسے کمائے اب اگر میں محکمہ کا فرانزک آڈٹ کرائوں تو یہ سب پھنس جائینگے ۔ پوسٹل سروسز کی نجکاری کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔پوسٹل پاکستان کا سب سے بڑا ادارہ ہے اسے ایک سال میں دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑا کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر پوسٹل سروسز مراد سعید نے جی پی او راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔