میری ٹائم ایجنسی نے پسنی میں7ماہی گیرڈوبنے سے بچالئے

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے پسنی کے قریب سمندر میں ریسکیو آپریشن کے دوران 7 ماہی گیروں کو ڈوبنے سے بچا لیا جبکہ ایک ماہی گیر کی لاش نکال لی۔ ترجمان کے مطابق پسنی میں قائم بیس کو گذشتہ روز ماہی گیروں کی ایک چھوٹی کشتی ڈوبنے کی اطلاع دی گئی ۔ جس پر ایجنسی کی کشتیاں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو ئیں ۔ کشتی میں 8 ماہی گیر سوار تھے جن میں سے 7 کو بچا لیا گیا، تاہم ایک ماہی گیر ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش کو تین گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے دوران سمندر سے نکال لی گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More