اٹک جیل میں قید جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ دل کی تکلیف پر اسپتال منتقل
اٹک ( نامہ نگار ) مرکزی رہنما جمعیت علمائے اسلام مفتی کفایت اللہ ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں بیمار ہو گئے دل کے عارضہ اور شوگر لیول انتہائی حد تک کم ہونے پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ترجمان جے یو آئی اٹک نے میڈیا کو بتایا ہے کہ مفتی کفایت اللہ کو طبیعت خراب ہونے پر جیل کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے اور وہاں پر ان کا علاج معالجہ جاری ہے مگر جیل کے ہسپتال میں سہولتیں کم ہونے پر صحیح طرح سے ٹریٹمنٹ نہیں ہورہی ہے انہیں فی الفور کسی اچھے ہسپتال منتقل کیا جائے ۔اگر مفتی کفایت اللہ کو جیل میں کچھ بھی نقصان ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری جیل انتظامیہ اور حکومت پر عائد ہو گی ۔