واجد ضیا کو اقوام متحدہ میں تعینات کیے جانے کا امکان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف بنائی جانےوالی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ واجد ضیا کو اقوام متحدہ میں تعینات کیے جانے کاامکان ہے۔انگریزی جریدے کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ’ایف آئی اے کی درخواست پر وزارت داخلہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ایک سمری بھجوائی ہے اور اس سلسلے میں اجازت مانگی ہے ، قانونی مراحل پورے ہونے کے بعد ایچ آر ڈویژن منظوری دے گا۔یادرہے کہ عدالت عظمیٰ نے مئی 2017ءمیں پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ اکیس کے آفیسر واجد ضیا کو جے آئی ٹی کا سربراہ بنایاتھاجو چھ ممبران پر مشتمل تھی۔ اس جے آئی ٹی نے سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی اولاد اور داماد کیخلاف تحقیقات کی تھیں اوررپورٹ فاضل عدالت میں جمع کرائی تھی جس پر آگے جا کرنواز شریف کونااہلی اور پھر مقدمات کا سامنا کرنا پڑاجو تاحال جاری ہیں۔