چیئرمین پی ٹی اے محمد نوید سیٹرک کے چیئرمین منتخب

0

اسلام آباد (پ ر)چیئرمین پی ٹی اے محمد نوید پاکستان ساؤتھ ایشیا ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹرز کونسل (سیٹرک) کے متفقہ طور پر چیئرمین منتخب ہو گئے ۔ اسلام آباد میں سیٹرک کے 19ویں سہ روزہ اجلاس کے موقع پر سیٹرک کے چیئرمین اور نیپال کی ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین ڈگمبر جھا نے محمد نوید کا نام پیش کیا تھا ۔ بھوٹان ریگولیٹری اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل چن چو دورجی سیٹرک کےنائب چیئرمین منتخب کئے گئے۔ چن چو دور جی کی تجویز پر 2019 میں سیٹرک کے بیسویں اجلاس کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، ایران، انڈیا، مالدیپ،نیپال اور سری لنکا کے علاوہ برطانیہ، انڈونیشیا، ملائشیا اور تھائی لینڈ نے بھی شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More