بھارتی ریاست کرناٹک میں زہریلا پرساد کھانے سے 11ہلاک
نئی دہلی (صباح نیوز)بھارتی ریاست کرناٹک کے مندر میں زہریلاپرساد کھانے سے 11افراد ہلاک اور درجنوں اسپتا ل پہنچ گئے۔ میڈیا کے مطابق کرناٹک کے مندر میں پوجا کے بعد پرساد کھانے سے11افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 70 افراد کو حالت غیرہونے پر اسپتا ل لے جایا گیا ۔ واقعہ کے بعد دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ مندر میں موجود عینی شاہد نے بتایا کہ انہیں چاول پیش کئے گئے تھے جن میں سے بو آ رہی تھی۔ جنہوں نے چاول کھائے انہیں پیٹ میں درد اور قے ہونے لگی اور ان کی حالت غیر ہوگئی جبکہ بعض افراد نے کھانا پھینک دیا تھا۔