نجی ٹی وی پر پختونوں کیخلاف توہین آمیزجملوں پر صوبائی اسمبلی میں قرارداد جمع

0

پشاور(نمائندہ امت)عوامی نیشنل پارٹی نے صوبائی اسمبلی میں ایک قرارداد جمع کرائی ہے جس میں گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں اوریا مقبول جان کی جانب سے پختونوں کے خلاف نسل پرستانہ جملے اور پختونوں کو چرس کے نشے کا شوقین کہنے کی مذمت کی گئی ہے ۔ قرارداد رکن صوبائی اسمبلی شگفتہ ملک نے جمع کرائی اور اس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ نسل پرستانہ اور منافرت پر مبنی گفتگو کے الزام میں اوریا مقبول جان اور ٹی وی پروگرام کے ذمہ داران کے خلاف عدالتی کارروائی کی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More