سیاسی فائدے کیلئے اداروں کا استعمال نقصان دہ ہوگا- وزیر اعلیٰ

0

کوٹری (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک میںقانون کی حکمرانی ہونی چاہیے کسی ادارے کو سیاسی فائدے کےلئے استعمال کرنا نقصان دہ ہوگا، سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریوں میں قانون کے تقاضے کو پورا کرنا چاہیے اگر ایسا نہ ہوا تو دنیا میں غلط تاثر جائےگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیڈٹ کالج پٹار و میں 57ویں یوم والدین کی تقریب کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ گیس کی بندش سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ 70 فیصد گیس پیدا کرتا ہے اور آئین کے مطابق جس صوبے میں گیس پیدا ہوتی ہے تو پہلا حق بھی اس ہی کا ہے کل وفاقی وزیر پیٹرولیم آئے تھے، ہم نے انکے سامنے اپنے تحفظات پیش کےے اور انہوں نے وعدہ کیا کہ آئین پر عملدرآمد کیا جائیگا۔ ہمیں امید ہے کہ وہ ضرور مسئلے کا حل نکالیں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کیڈٹ کالج پٹارو کے اساتذہ کی معیاری تعلیم کی فراہمی کی کوششوں کو سراہااورکالج انتظامیہ کو یقین دلایا کہ حکومت سندھ کی جانب سے کالج سے ہر ممکن تعاون جاری رہے گااور بجٹ میں اضافہ بھی کیا جائےگا۔ قبل ازیں انہوں نے پوری دنیا میں کمپیوٹرکے سبجیکٹ میں اول آنے والے کیڈٹ اظہر جان کو ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More