اسٹوڈنٹس ہیلپ سوسائٹی کے تحت ساتویں ٹیلنٹ حب کا انعقاد

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسلامی جمعیت طالبات کراچی کے تعلیمی شعبے اسٹوڈنٹسں ہیلپ سوسائٹی کے تحت فاران کلب میں میٹرک اور انٹر بورڈ میں اے ون گریڈ حاصل کرنے والی طالبات کے لئے ساتویں ٹیلنٹ حب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں 30 سے زائد سرکاری اور پرائیویٹ کالجوں کی طالبات میں ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔ عثمان پبلک اسکول سسٹم کی ڈائریکٹر رقیہ منظر ، رائزنگ یوتھ کی ڈائریکٹر عذرا سلیم ، اسماء سفیر ، جمعیت طالبات سندھ کی ناظمہ ایمن ناصر اور کراچی کی ناظمہ فاریہ علیم نے بطور مہمان شرکت کی۔مقابلہ پوسٹر میں گورنمنٹ کالج گلشن بلاک 7 نے پہلی پوزیشن ، مادر ملت کالج نے دوسری جبکہ سر سید کالج نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کامیاب طالبات کو شیلڈز اور سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔اس موقع پر کتب کے اسٹالز بھی لگائے گئے ۔ طالبات نے میگا ایونٹ کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More