اوورسیز پاکستانیوں کو بغیر ٹیکس 2 موبائل فون لانے کی اجازت کا امکان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اوورسیز پاکستانیوں کو ہر سال بغیر ٹیکس 2 موبائل فون لانے کی اجازت ملنے اور اسمارٹ فونز پر ٹیکس میں کمی کا امکان ہے۔ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے بیرون ملک سے ایک سے موبائل فون لانے پر ٹیکس عائد کیا تھا جس پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ مشیر برائے اوورسیز پاکستان زلفی بخاری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر سے درخواست کی ہے کہ موبائل فون پر ٹیکس کو کم سے کم کیا جائے اور بغیر ٹیکس کے 2 فون لانے کی اجازت دی جائے۔