کراچی میں ایم پی او کے تحت گرفتار مزید 52افراد رہا

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت نے ایم پی او کے تحت گرفتار کئے گئے افراد میں سے پولیس کی رپورٹ پر 59 افراد کی نظر بندی برقرار رکھتے ہوئے مزید 52 افراد کو رہا کر دیا۔مذکورہ 52 افراد کا کرمنل ریکارڈ نہیں تھا۔ مقدمے میں گرفتار ٹی ایل پی سندھ کے 2 رہنما ضمانت ہونے کی وجہ سے دوبارہ گرفتاری سے بچ نکلے۔پولیس انہیں ایم پی او کے تحت گرفتار کرنا چاہتی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ ملک بھر میں شروع کئے گئے کریک ڈاؤن کے سلسلے میں سندھ میں بھی پولیس کی سفارش پر تقریباً 153 افراد کو ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، جن میں سے سنی تحریک کے تقریباً 21 کارکنان سمیت ٹی ایل پی سے لاتعلقی ظاہر کرنے اور آئندہ کسی بھی احتجاج میں شامل نہ ہونے کا حلف نامہ دینے والے تقریباً 42 افراد کو رہا کیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ تین ، چار روز قبل سندھ پولیس نے صوبائی محکمہ داخلہ کو رپورٹ ارسال کی تھی، جس میں سفارش کی گئی تھی کہ ایم پی او کے تحت گرفتار باقی تقریباً 111 افراد میں سے 52 افراد ایسے ہیں، جن کے متعلق تھانوں میں کوئی ہنگامہ آرائی سمیت پہلے کوئی بھی کرنل ریکارڈ نہیں۔انہیں رہا کیا جائے۔پولیس رپورٹ پر مذکورہ 52 افراد کو جیل سے رہا کیا گیا، جبکہ باقی 59 افراد کی ایم پی او کے تحت نظر بندی برقرار رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ایم پی او کے تحت گرفتار افراد کے علاوہ بعض افراد کے خلاف نقص امن اور ہنگامہ آرائی وغیرہ کے مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کیا گیا تھا، جن میں ٹی ایل پی سندھ کے سربراہ غوث بخش بغدادی اور یحییٰ بھی شامل تھے۔ذرائع نے بتایا کہ تقریباً 4 روز قبل مذکورہ دونوں رہنماؤں کی عدالت سے ضمانت منظو ہو گئی جس کے بعد ان کو رہا کیا گیا، جبکہ اعلیٰ پولیس حکام انہیں ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے رکھنا چاہتے تھے لیکن رہائی کے بعد وہ پولیس کے ہاتھ سے نکل گئے ہیں۔ سندھ پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ دونوں افراد کو گرفتار کرنے کا حکم ہے جس کے لئے پولیس حکام سرگرم ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More