سقوط ڈھاکہ کو 47برس بیت گئے
لاہور( این این آئی) سقوط ڈھاکہ کو 47برس بیت گئے ۔ اس عظیم سانحہ کے حوالے سے سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین سقوط ڈھاکہ کے عوامل پر روشنی ڈالیں گے۔پرنٹ میڈیا میں سقوط ڈھاکہ کے حوالے سے خصوصی مضامین شائع ہونگے جبکہ الیکٹرانک میڈیا اور ریڈیو پربھی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔سانحہ مشرقی پاکستان 47برس قبل 16دسمبر 1971ء کو پیش آیا۔