خاتون پرتشددکے ملزم کے وارنٹ گرفتاری
اسلام آباد(نمائندہ امت) سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں خاتون کو پستول کے بٹ مارنے والے ملزم واصف عباسی کے خلاف تھانہ رمنا پولیس نے گزشتہ روز مقامی عدالت سے وارنٹ گرفتاری لے لیے جبکہ ملزم واصف عباسی 11 دسمبر کو لاہور ائیر پورٹ سے چائنہ جا چکا ہے روز نامہ امت سے تھانہ رمنا کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر جمشید خان نے گفتگو میں بتایا کہ ملزم کے وارنٹ گرفتاری لے لیے ہیں اور ایف آئی کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے ملزم جیسے ہی واپس پہنچے گا تو اس کی گرفتاری عمل میں لائی جا ئے گی ایس یچ او رمنا کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ ملزم واصف عباسی کو اس کے والدین نے عاق کر دیا ہوا ہے اور ان کو اپنے بیٹے کا کوئی پتہ نہیں ہے اور ان کا واصف عباسی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ واصف نے جولائی میں زارلش کی چیک بک چوری کر لی تھی اور زارلش کے جعلی دستخط کر کے اس کے اکاؤنٹ سے 28 لاکھ روپے کیش کروانے کی کوشش کی جو متاثرہ خاتون نے عسکری بینک واقع بحریہ ٹاؤن میں منع کیا کہ میری چیک بک چوری ہو گئی ہے اور اگر کوئی چیک کیش کروانے آئےتوچیک کیش نہ کیجئیے گاایس ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے کے تعاون سے ملزم کو انٹر پول کےذریعےواپس لےآئیں گےملزم واصف کسی بھی صورت اب بچ نہیں سکتا ۔