پی ایس ایل کے میچز پشاور میں کرانے کی تیاری
پشاور (آن لائن) خیبرپختون حکومت پی ایس ایل کے میچز پشاور میں کرانے کی تیاری کررہی ہے جس کیلئے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کے توسیعی منصوبے کو جلد مکمل کرنے ہدایت کردی گئی ہے۔ پشاور کے واحد انٹرنیشل کرکٹ اسٹیڈیم کے توسیعی منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے، ایک ارب 38 کروڑ روپے کی لاگت سے توسیعی منصوبے کے تحت اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی تعداد 18 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کی جارہی ہے اسی طرح فلڈ لائٹس کو بھی منصوبے میں شامل کرلیا گیا۔زرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر جلد کرنے کی ہدایت کی ہے اور آئندہ ہفتے وزیراعلی کو اسٹیڈیم میں توسیعی منصوبے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی، ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس جنید خان کا اسیٹیڈیم کو بین الاقومی معیار کے مطابق بنایا جارہا ہے۔ اسٹیڈیم میں انڈور اکیڈیمی بنائی جارہی ہے جبکہ خواتین کرکٹرز کے لیے الگ اکیڈیمی ہوگی، پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطے میں ہیں کوچنگ اور کرکٹ کے معاملات پی سی بی کے پاس ہونگے۔