رسہ کشی مقابلوں میں پاکستانی ایشیائی چیمپئن

0

کولمبو(امت نیوز) ایشین چیمپئن شپ کے رسہ کشی مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑی چھا گئے، 2 طلائی تمغوں سمیت 4 میڈل جیت لیے، سری لنکا نے دوسری اور بھارت نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ہونے والی ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت مجموعی طورپر6 ملکوں نے مختلف ویٹ کیٹگریز میں شرکت کی۔انٹرنیشنل ایونٹ کے دوران پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے اور انہوں نے 2 گولڈ، ایک سلور اور ایک برونز میڈلز حاصل کرکے مجموعی طور پر ایشیائی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کے بعد پاکستانی ٹیم آج 11 بجے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچے گی جہاں اس کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More