سوات میں مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کیخلاف مظاہرہ
سوات (بیورورپورٹ)سوات میں جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کیخلاف جمعیت علماء اسلام سوات نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی گئی ،مظاہرین نے مفتی کفایت اللہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا ،مطالبہ منظورنہ ہونے کی صورت میں سخت احتجاج کریں گے، سوات پریس کلب کے سامنے جے یو آئی کا احتجاجی مظاہرہ ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے جنرل سیکرٹری اسحاق زاہد،حافظ ادریس،اعجازخان اوردیگر رہنماؤں نے کہاکہ جمعیت کے صوبائی سینئر نائب صدر مفتی کفایت اللہ کو گستاخ رسول آسیہ ملعونہ کی رہائی کیخلاف احتجاج میں حصہ لینے پر چند دن قبل گرفتار کیا گیا ہے جو ایک قابل مذمت امر ہے ،انہوں نے کہاکہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ گستاخوں کو رہائی دی جاتی ہے اور صدائے حق بلند کرنے والوں کو گرفتار کیا جاتا ہے ،حکمران اس ملک کو سیکولر سٹیٹ بنانا چاہتے ہیں مگر جے یو آئی ان کا یہ خواب کبھی بھی پورا نہیں ہونے دیگی ۔