مانسہرہ میں شہداء اے پی ایس کی یاد میں خراج عقیدت ریلی

0

مانسہرہ(نمائندہ امت) سانحہ اے پی ایس کی برسی پر مانسہرہ کی تاجر برادری اورسول سوسائٹی نے شہداء اے پی ایس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ریلی نکالی ۔ریلی شاہ نواز چوک سے شروع ہو کر بازار کی مختلف سڑکوں سے گزرتے ہوئے ختم نبوت چوک پر اختتام پزیر ہوئی جس میں انجمن تاجران ،سول سوسائٹی اوربچوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ریلی میں شریک شرکاء نے 150 فٹ بڑا قومی پرچم بھی اٹھایا ہوا تھا۔شرکا ء ریلی کر راستوں میں پاک فوج کے حق میں نعرہ بازی بھی کرتے رہے۔ریلی ختم نبوت چوک پر پہنچ کر ایک بڑے جلسے کی شکل اختیار کر گی جہاں انجمن تاجران ایبٹ آباد روڈ کے صدر عامر احسان،چیرمین سعید خان،سبحان سفیر ،تحریک انقلاب صوبہ ہزارہ کے سید مصدق شاہو دیگر کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 4سال پہلے بزدل دشمنان نے ہمارے نونہالوں کو آرمی پبلک سکول پشاور میں بیدردی سے شہید کیا اور ہمارے حوصلے پست کرنے کی کوشش کی لیکن ہماری مضبوط قوم اور پاک آرمی نے ان کے عزم خاک میں ملا دیے پاکستان سانحہ اے پی ایس کے بعد ایک مضبوط ملک بن کر بھرا ہے ریلی میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے نعرے بھی لگائے گئے ریلی کے اختتام پر سانحہ اے پی ایس میں شہید ہونے والی ننھی کلی خولہ کی قبر پر خولہ اور دیگر شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More