حسن ابدال میں 2 بھائی ٹرین کی زد میں آگئے-ایک جاں بحق
حسن ابدال ( نمائندہ امت )تھانہ سٹی حسن ابدال کی حدود میں 2 بھائی ٹرین کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قوت گویائی و سماعت سے محروم محلہ مہر آباد کے رہائشی دو بھائی عابد اور علی ولد شاہ زرین اتوار کی صبح ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کیا گیا جہاں چھوٹا بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا جبکہ بڑے کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔ مرنے والے نوجوان کی لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔