سہالہ میں 2 گروہوں کے درمیان فائرنگ سے 2قتل

0

اسلام آباد (نمائندہ امت ) سہالہ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 2افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق زمین کے تنازعہ کی وجہ سے دو گروہوں کے درمیان 10 گھنٹے تک فائرنگ سے2افراد موت کے گھاٹ اتر گئے اور 3 شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سہالہ اسلام آباد کی حدود میں واقع دیہی علاقہ ہون دھمیال میں دو گروہوں کے درمیان زمین کے قبضے کا تنازعہ چل رہا تھا ۔گزشتہ روز تھانہ سہالہ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر دس گھنٹے تک جاری رہنے والی فائرنگ پر پولیس ٹس سے مس نہ ہوئی ۔ غفلت یا لاپروائی یا پھر مبینہ ملی بھگت سے تھانہ سہالہ پولیس دونوں گروپوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ پر کنٹرول نہ کرسکا جس کے نتیجے میں دو قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو گئیں ۔پو لیس ذرائع کے مطابق قتل ہونے والے آصف عرف شیر پنجاب کا تعلق گاؤں پنڈ ملکاں جبکہ دوسرے مقتول سلیم ستی کا تعلق آڑی سیداں سے ہے 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ہے۔فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔واضح رہے کہ راجا آصف عرف شیر پنجاب کو کچھ عرصہ قبل بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More