شہدا اے پی ایس کے لواحقین سے یکجہتی کیلئے تحریک جوانان کی ریلی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک جوانان پاکستان کراچی کے تحت شہداء اے پی ایس پشاور کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لئے باغ جناح سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں شرکا نے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کی تجدید کی۔ تحریک کے صوبائی صدر نعیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور سقوط ڈھاکہ کا تسلسل ہے، دشمن ہمیں خوف زدہ کرکے تقسیم کرنا چاہتا تھا، مگر وہ ناکام رہا ۔اس کے جواب پاک فوج نے آپریشن ضرب غصب شروع کیا اس کے بعدآپریشن ردالفساد کیا گیا، جس سے دشمن کے حوصلے پست ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نےملک کیلئے قربانی دی اور آندہ بھی سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کے لئے جانیں پیش کریں گے جنرل سیکریٹری حیدر علی نے کہا کہ ہم پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کراچی ڈویثرن کے کنوینر ر ئیس خان نے کہا کہ آج سانحہ پشاور کی یاد میں کراچی میں تقریب قومی یکجہتی کی مثال ہے ۔ اس موقع پر شہر یار خان حاجی نعیم، طارق بھاٹی، عزیز بلوچ، فدا ملاح، وزیر خان، ندیم قریشی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔دریں اثنا آل پاکستان میمن یوتھ کے کارکنوں نے پریس کلب کے سامنے فٹ پاٹھ پر ننھے شہد ا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے د یئے روشن کئے ۔