ٹول پلازہ کے قریب شارٹ سے بس میں آتشزدگی- مسافر محفوظ

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب شارٹ سرکٹ سے بس میں آگ لگ گئی۔تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب حیدر آباد سے کراچی آنے والی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس ،علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر بس میں سوار مسافروں کو اتار کے فائر بریگیڈ کو طلب کر لیا ،پولیس کے مطابق آ گ کی اطلاع پر پہنچنے والی ایک گاڑی نے فوری آگ پر قابو پالیا اور بس کو مکمل طور پر جلنے سے بچا لیا ،انہوں نے مزید کہا کہ آگ بس میں نصب اے سی میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی اور حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہو ا۔موٹروے پولیس کے مطابق حیدرآباد سے کراچی جائے والی سہیل نمبر 1 کمپنی کی بس نمبر JB-2133 میں دنبہ گوٹھ کے مقام پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے وائرنگ میں آگ لگی تھی، موٹروے پولیس کی طرف سے اطلاع ملتے ہی فوری کاروائی کر کے تمام 47 مسافروں کی جان بچا لی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More