جامعہ کراچی کا سالانہ جلسہ تقسیم اسناد 22دسمبر کو ہوگا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کا سالانہ جلسہ تقسیم اسناد 22 دسمبرکو منعقد ہوگا۔اس سلسلے میں طلبہ اپنے دعوت نامے کانووکیشن کیمپ آفس واقع جمنازیم ہال نزد یوبی ایل بینک سے حاصل کرسکتے ہیں، صدارت گورنر سندھ و چانسلر جامعہ کراچی عمران اسماعیل کریں گے جبکہ شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمداجمل خان خطبہ استقبالیہ پیش کرینگے۔بسلسلہ ریہرسل اور جلسہ تقسیم اسناد جمعہ اورہفتہ کو جامعہ کراچی میں مارننگ وایوننگ اوقات میں کسی قسم کی پبلک ڈیلنگ نہیں ہوگی، کلاسیں معطل رہیںگی اور کوئی امتحان منعقد نہیں ہوگا۔ صرف ڈگری اور گولڈ میڈل کے حصول کے امیدواروں کو ہی مذکورہ تاریخوں میں جامعہ آنے کی اجازت ہوگی۔