برآمدکنندگان کے لیے 25ارب 15کروڑ گیس سبسڈی جاری
اسلام آباد(خبرایجنسیاں)وزرات خزانہ نے برآمد کنندگان کے لیے گیس سبسڈی کی مد میں 25 ارب 15 کروڑ روپے سوئی نادرن کو جاری کر دئیے۔وزرات خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق سبسڈی کی مد میں جاری کی جانے والی رقم ضمنی گرانٹ سے جاری کی گئی ہے۔یہ سبسڈی 5 برآمدی شعبوں ٹیکسٹائل، کارپٹس، چمڑے، اسپورٹس، سرجیکل آلات کی صنعتوں کو گیس اور ایل این جی فراہمی پر جاری کی گئی۔ان شعبوں کو 16اکتوبر سے 30نومبر 2018تک سبسڈائزڈ نرخ پر گیس فراہم کی گئی، وفاقی کابینہ نے 6دسمبر کو سبسڈی جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔