بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ گردے میں پتھری کے باعث اسپتال منتقل
امرتسر(امت نیوز) بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن (ر) امریندر سنگھ کوگردے میں پتھری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے،جہاں آج ان کا آپریشن ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل 28 نومبر کو بھی 76 سالہ رہنما کو بخار بڑھنے پر ایک دن کیلئے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں علاج اور تمام ٹیسٹ ہونے کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا تھا۔امریندر سنگھ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ لیزر آپریشن کے بعد وہ کل(منگل) سے آفس سنبھال لیں گے۔