50سال بعد بھی حمودالرحمان رپورٹ شائع نہ ہوناسمجھ سے باہرہے۔مصدق ملک
اسلام آباد (امت نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر مصدق ملک نے کہاہے کہ پچاس سال بعد بھی حمو دالرحمان کمیشن کی رپورٹ شائع نہ ہوناسمجھ سے باہرہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاکہ پوری دنیا میں کسی بھی چیز کو شائع کرنے کی ایک مدت ہوتی ہے ، اس کے بعد یہ حساس چیزیں شائع کردی جاتی ہیں تاکہ ان پر بحث کرکے منصوبہ بندی کی جائے اورمستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جاسکے لیکن پچاس سال بعد بھی حمو دالرحمان کمیشن کی رپورٹ شائع نہ کرنے کی سمجھ نہیں آتی ۔