نواز زرداری مل کر حکومت پر بھاری پڑ سکتے ہیں۔حافظ حسین احمد

0

جیکب آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری ملکر حکومت پر بھاری پڑ سکتے ہیں، لیکن آصف زرداری مصلحت یا مصالحت کے تحت ایک قدم آگے اور 2 قدم پیچھے ہٹ جاتے ہیں،جبکہ نواز شریف اور مریم نواز خاموشی کا چلہ کاٹ رہے ہیں۔جیکب آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ زرداری ابھی تک دو کشتیوں کے مسافر ہیں،ماضی میں اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی بات کرکے وہ دبئی سدھار گئے تھے،توقع ہے کہ اب وہ اپوزیشن کا بھرپور کردار ادا کرینگے۔انہوں نے کہا کہ بی بی کے میاں اور پنجاب کے دونوں میاؤں کو کشتیاں جلا کر اپوزیشن کا کردار ادا کرنا ہوگا،اگرتینوں 50فیصد بھی مولانا فضل الرحمن کی طرح مخلصانہ اپوزیشن کریں تو حکومت پر بھاری پڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر کیس میں پیش رفت نہ ہونے کی وجہ زرداری کی مصلحت اور مصالحت ہی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی پہلی ترجیح کیسز کے حوالے سے ریلیف حاصل کرنا ہے جن کے ذریعے ان کا گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باپ بیٹی کی خاموشی بلاوجہ نہیں ہے، نواز شریف نے تو کہہ دیا ہے کہ جوبھگتنا تھا بھگت لیا، نیب میں ترمیم نہیں کرینگے، اب دوسروں کی باری ہے،پہلے اقتدار کی باریاں لی گئیں، پھر احتساب کی اور اب انتقام کی باریاں شروع ہوچکی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More