سندھ سے اہم گرفتاریوں کاعلم ہے نہ معلومات شیئرنگ ہوئی ۔مرادعلی شاہ

0

لاڑکانہ(نمائندہ امت) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ سے اہم گرفتاریوں کا علم ہے اور نہ مجھ سے کوئی شیئرنگ ہوئی ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری کے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے انہوں نے کسی ادارے کیخلاف سخت بیان نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ تھر دورے کے متعلق چیف جسٹس کو تحفظات ہیں تو کچھ تحفظات ہمیں بھی ہیں، مجھے پیاس نہیں تھی اسی لیے آر او پلانٹ سے پانی نہیں پیا، چیف جسٹس کے ریمارکس سر آنکھوں پر میں کئی بار تھر کے آر او پلانٹس سے پانی پی چکا ہوں۔ گڑھی خدا بخش بھٹو آمد اور شہدا کے مزارات پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ تھر میں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ چیف جسٹس کی خواہش پر انکے ہمراہ تھر کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کے پہلے بیان پر میں نے انہیں پلمبر کی ملازمت دینے کی آفر کی تھی اب انہیں سوئی گیس میں بطور ملازم رکھنے کو تیار ہوں۔ فیصل واوڈا کا قصور نہیں، انہیں 18 ویں ترمیم کے متعلق کچھ معلوم نہیں ہے، 18 ویں ترمیم تمام سیاسی جماعتوں میں مل کر بنائی جس کے بعد قوانین کا نفاذ کیا گیا۔ سندھ میں اہم گرفتاریوں کے متعلق نہ مجھے معلوم ہے اور نہ ہی مجھ سے کوئی شیئرنگ ہوئی ہے۔دریں اثنا سابق صوبائی وزیر داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سہیل انور سیال کو برادری کی پگڑی باندھنے کی رسم تقریب ان کے آبائی گاو¿ں مڈ فرید آباد میں منعقد کی گئی۔ جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد شیخ، صوبائی وزیر امتیاز شیخ، ایم پی ای علی حسن زرداری، جام مدد علی، باری پتافی، برہان چانڈیو، حزب اللہ بگھیو، ایم این اے رفیق جمالی، پیپلز پارٹی رہنما میر اعجاز جکھرانی، سردار منظور پنہور، سردار ہمت علی کماریو، نظیر احمد بگھیو اور دیگر نے شرکت کی جنہوں نے سہیل انور سیال سمیت مختلف برادریوں کے معززین اور علاقہ مکینوں نے شرکت کرتے ہوئے انہیں مبارک باد بھی دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More