تجاوزات کیخلاف آپریشن منصفانہ نہیں – بلاول ہاؤس کی دیوارکب گرے گی؟خرم شیر زمان
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ تجاوزات کیخلاف آپریشن منصفانہ بنیادوں پرنہیں کیاجارہا،بلاول ہاؤس کی دیوارکب گرائی جائےگی؟جہاں فٹ پاتھ پررکاوٹیں ہیں۔ان کا کہناتھا کہ کیابلاول ہاؤس کی دیوارتجاوزات میں نہیں آتی؟میئرصرف غریبوں کے گھرتوڑرہے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ نہرخیام پر بھی تجاوزات کیخلاف کارروائی کی جائے۔ان کا کہناتھا کہ عدالتی حکم صرف غریبوں کیلئے نہیں،50 کروڑ ہرجانے کاجلدجواب دوں گا۔