دہشتگردوں کے717 کیسز ملٹری کورٹس میں گئے-آئی ایس پی آر
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی عدالتوں کے قیام سے اب تک مجموعی طور پر 717 دہشت گردوں کے کیسز ملٹری کورٹس میں بھیجے گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق 546 کیسز میں سے ملٹری کورٹس نے 310 دہشت گردوں کو سزائے موت اور 234 دہشت گردوں کو مختلف مدت کی سزائیں سنائیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 254 دہشت گردوں کی سزائے موت قانونی عمل کے باعث زیر التوا ہے۔یاد رہے کہ سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج ملٹری کورٹس سے سزائے موت پانے والے مزید 15 دہشت گردوں کی سزاؤں کی توثیق کی ہے ۔