العزیزیہ ریفرنس کیس میں آج فیصلہ محفوظ کیے جانے کا امکان
اسلام آباد(آن لائن) العزیزیہ ریفرنس کیس میں میاں محمد نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث آج حتمی دلائل دینگے، فیصلہ محفوظ کیے جانے کا قوی امکان ہے۔احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی عدالت میں العزیزیہ کیس کی سماعتیں پے درپے ہوئیں جن میں میاں نوازشریف کو تحریری طور پر 152سوالات دیئے گئے جن کے جواب انہوں نے متعدد سماعتوں کے دوران یئے۔ آخری چار سوالات کے جواب انہوں نے زبانی دیئے ۔