خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر رکوانے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اور معروف قانون دان اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن رکوانے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی،چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو خط لکھ دیا ۔جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ رول 108 کے تحت کسی بھی زیر تفتیش مجرم کو نیشنل اسمبلی کے اجلاس میں پیش نہیں کیا جا سکتا ہے، شہباز شریف کے پروڈکشن آڈر بھی غیر قانونی طور پر جاری کیے گئے تھے۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے خبردار کیا کہ اگر اسپیکر قومی اسمبلی ایکشن نہیں لیں گے تو وہ اعلی عدلیہ سے رجوع کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More