شہریوں کی سہولت کیلئے پولیس حکام نے ایپلی کیشن تیار کرلی

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہریوں کو اب نہ تھانے کی ضرورت اور نہ پولیس سے الجھنے کا مسئلہ ہوگا۔ پولیس نے کرائم ریکارڈ اور شہریوں کی سہولت کیلئے ایپلیکیشن تیار کرلی۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے کرائم ریکارڈ اور شہریوں کی سہولت کیلئے ایپلیکیشن تیار کرلی۔پولیس حکام نے پولیس ’’فار یو‘‘ نامی ایپلیکیشن کی ٹیسٹنگ شروع کردی۔ایپ میں موبائل، موٹرسائیکل، گاڑی، کیش سمیت دیگر اشیاء کی واردات کی رپورٹ درج ہوسکے گی۔ایپ کے ذریعے وہ کرائم بھی ریکارڈ ہوسکے گا، جو اب تک نہیں ہو پارہا تھا۔شہریوں کو اب نہ تھانے کی ضرورت اور نہ پولیس سے الجھنے کا مسئلہ ہوگا۔ایپ میں شہری اپنے ساتھ پیش آنے والی کسی بھی واردات کی مکمل تفصیل درج کریں گے، جس کے بعد پولیس خود متاثرہ شہری سے رابطہ کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More