کینیڈا میں مقیم پاکستانی کی جانب سے لائبریری۔تنظیم کا قیام
ٹورنٹو(امت نیوز)کنیڈا میں مقیم پاکستانی شہری سید نجم حسن جو کراچی کے رہائشی ہیں پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔اسی سلسلے میں انہوں نے ایک ایسوسی ایشن ’’ لو ود ہیومینٹی‘‘بنائی، جس کا مقصد نئے امیگرینٹس کے لیے معلوماتی سیمینار، بے روزگاروں کے لیے روزگار سے متعلق مواقع کی فراہمی اور امداد وغیرہ ہے۔تنظیم کے قیام کے بعد نجم حسن نے 6 سال کی انتھک محنت کے بعد کتابیں جمع کیں، تاکہ لوگوں کو پاکستان کے کلچر اور مثبت پہلو سے روشناس کرایا جاسکے اور ایک ملٹی کلچرل منی لائبریری First Multicultural Free Public Out door Library قائم کی، جہاں سے ہر فرد مفت کتب لے سکتا ہے۔کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈیو نے بھی ایسوسی ایشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے تعریفی خط ارسال کیا۔کینیڈا کے 6مئیرز کی طرف سے بھی ایسوسی ایشن کو ایوارڈز دیئے گئے۔نجم حسن نے 9سال سے خود کو کمیونٹی سروس کے لیے وقف کر رکھا ہے۔ اس لائبریری کے قیام کا مقصد یہ ہے کہ عوام کو دروزاے یا محلے تک لائبریری کی سہولت دی جائے۔اس پروگرام کو میونسپل گورنمنٹ اور صوبائی گورنمنٹ نے بے حد سراہا ھے۔