سندھی اخبار کا رپورٹر اسلام آباد میں لاپتہ
اسلام آباد(نمائندہ امت )اسلام آباد میں سندھی روزنامہ کا رپورٹر لاپتہ ہو گیا ۔صحافی کی کار لاوارث حالت میں پولی کلینک کے باہر سے ملی۔گمشدگی کی رپورٹ درج کر لی گئی ۔نجی اخبار کے رپورٹر محمد نواز وسطو اتوار کے روز دو بجے گھر سے نکلے جس کے بعد ان کا کوئی اتا پتا نہیں ،ان کے فون نمبرز بھی مسلسل بند مل رہے ہیں۔صحافی کے بھائی عجب گل وسڑو نے آبپارہ تھانے میں رپورٹ درج کروائی ہے۔ عجب گل کے مطابق ان کا بھائی سے اتوار کی شام پانج بجے فون پہ رابطہ ہوا جس کے بعد ان کا فون مسلسل بند مل رہا ہے۔پولیس نے گمشدہ صحافی کی کار پولی کلینک سے تھانے منتقل کر دی ۔