50 لاکھ گھر تعمیر میں گورنر نے سیلانی ٹرسٹ سے تعاون مانگ لیا

0

حیدرآباد(بیورو رپورٹ)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ 50لاکھ گھروں کا اعلان جو وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے کیا گیا ہے اس میں رہنمائی کیلئے میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کوپارٹنر شپ کی دعوت دیتا ہوں ۔ اس ضمن میں زمین ہم فراہم کرینگے آپ اسے تعمیر کریں اور مستحق لوگوں کو فراہم کریں ۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اس کار خیر کیلئے جلد وزیر اعظم پاکستان سے 5ہزار فلیٹوں کیلئے زمین لیکر دونگا جس طرح آپ کا ادارہ لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہا ہے وہ متاثر کن ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ حیدرآباد کی جانب سے کم آمدنی والے افراد کو 92فلیٹس کی چابیوں کی تقسیم اور ‘سیلانی اپنا گھر اسکیم IIIکے 200فلیٹس کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا ، ایم پی اے حلیم عادل شیخ ، ایم پی اے ندیم صدیقی ، سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئر مین مولانا محدک بشیر احمد فاروقی سمیت دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ہی بہادر آباد میں سیلانی ویلفیئر کی جانب سے کیے جانے والے فلاحی اقدامات دیکھنے کا اتفاق ہوا جس نے بہت متاثر کیا میں نے انسانی خدمت کا اعلیٰ ترین معیار سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ میں دیکھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More