اکاؤنٹس کے 3 سرٹیفکیٹ ایم کام کے مساوی قرار

0

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے آئی سی ایم اے پی، آئی کیپ اور اے سی سی اے کے سرٹیفکیٹس کو ایم کام کے مساوی قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف کوسٹ اینڈ منیجمنٹ اکائونٹس آ ف پاکستان(آئی سی ایم اے پی)، انسٹیٹیوٹ آف چارٹر ڈ اکائونٹنٹس آف پاکستان (آئی کیپ)اور اے سی سی اے ممبرشپ کے سرٹیفکیٹس رکھنے والے طلبا کو اب ایچ ای سی کے ایکوویلنس سرٹیفکیٹ کے لیے اپلائی نہیں کرنا پڑے گا۔ ایچ ای سی نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے جامعات، عوام اور ملازمت دہندگان کو آگاہ کیا ہے کہ متذکرہ سرٹیفکیٹس ایم کام کے مساوی ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایچ ای سی نے جامعات اور ملازمت دہندگان سے درخواست کی ہے کہ درج بالا سرٹیفکیٹس رکھنے والے طلبہ کی اسناد کو ایم کام کی ڈگری کے مساوی تصور کیا جائے۔ تاہم ملازمت دہندگان اور جامعات ملازمت اور داخلے کے لیے اپنے قواعد اور لوازم کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ یہ اقدام ایچ ای سی کی طرف سے اپنے طریقہ کار کو آسان بنانے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے تاکہ عوام بالخصوص طلبہ اور فیکلٹی کے لیے آسانی پیدا کی جاسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More