معروف نعت گو شاعرخالدمحمودنقشبندی انتقال کرگئے

0

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سب تمہارا کرم ہے آقا فیم معروف نعت گو شاعر خالد محمود نقشبندی گذشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے انتقا ل کر گئے ۔ انہوں نے معرکۃ الآرا نعت یہ سب تمہارا کرم ہے آقا کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے۔ سے شہرت دوام پائی ان کی دیگر مشہور نعتوں میں دن رات مدینے کی دعا مانگ رہے ہیں ۔کوئی سلیقہ ہے آرزو کا نہ بندگی میری بندگی ہے، قرآن مجسم تری ہر ایک ادا ہے، چلو دیار نبی کی جانب، آواز کرم دیتا ہی رہا، اور میرا سارا سروسامان مدینے میں رہے، شامل ہیں۔ مرحوم چکوال میں پیدا ہوئے اور 11 برس کی عمر میں کراچی ا ٓگئے تھے ۔ نعت خوانی سے ابتدا کی کی اور نعت گوئی کے آسمان پر ایسے چمکے کہ ان کی آب و تاب نے ہر آنکھ میں عشق رسول کے جلوے بکھیردیئے ۔ان کی نماز جنازہ آج( منگل) ایف بی ایریا بلاک 18 سمن آباد کی مسجد عمر میں ادا کی جائے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More